Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیراعظم کو کرپٹ پریکٹس پرنااہل کیا ہے، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی عدالتوں کاراستہ اختیار کرے
شائع 22 اکتوبر 2022 12:55pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

احسن اقبال نے کہا کہ پہلی بار کسی سابق وزیراعظم کوکرپٹ پریکٹس پرنااہل کیا گیا ہے۔

لاہورمیں وفاقی وزیراحسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کونااہل قراردیا جاچکا ہے اور یہ تشدد اورلاٹھی سے اپنے حق میں فیصلہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آیا، تو قانون کے تحت جنگ لڑی اور خلاف فیصلہ آنے پر پی ٹی آئی بھی عدالتوں کاراستہ اختیار کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کا درس دینے والے کا چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے اور عمران خان کے خلاف فیصلہ اتفاق رائے سے آیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پہلی بار کسی سابق وزیراعظم کوکرپٹ پریکٹس پرنااہل کیا گیا ہے لیکن عمران خان نے جلاؤ گھیراؤ کیا یہ قوم کو بتانا چاہ رہے ہیں یہ قانون سے بڑے ہیں۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قراردے دیا تھا۔

PMLN

Ahsan Iqbal

ECP