Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ کے تحائف وزرائے اعظم کی ملکیت نہیں ہوتے: عضمیٰ بخاری

عمران خان کے پاس اب اے ٹی ایم نہیں رہے۔
شائع 22 اکتوبر 2022 12:52pm
لاہور: لیگی رہنما عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کر رہی ہے۔
لاہور: لیگی رہنما عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کر رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف وزرائے اعظم کی ملکیت نہیں ہوتے، لیکن عمران خان نے جھوٹا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل قرار دیا، نوازشریف پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں،عمران خان کے پاس کوئی ذرائع آمد نہیں ہیں،عمران خان کے پاس اب اے ٹی ایم نہیں رہے اور اب چیزیں بیچ کر گزارا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گھڑی وقت کے ساتھ اوقات بھی بتا دیتی ہے،عمران خان گھڑی چور ثابت ہوچکے ہیں۔

پاکستان

lahore

uzma bukhari