Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریری فیصلہ نہیں ملا، مرضی کی چیزیں شامل کی جا رہی ہیں، فواد چوہدری

الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ملک گیر احتجاج ہوا، پریس کانفرنس
شائع 22 اکتوبر 2022 12:38pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عوام نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کردیا جبکہ 24 گھنٹے ہوگئے لیکن تحریری فیصلہ جاری نہیں ہوا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ملک بھرمیں احتجاج ہوا ہے جبکہ کوئٹہ، دیامیر، سکھر، کراچی، پشاورمیں مظاہرے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بڑی تعداد میں لوگوں نےمظاہرہ کیا اورعوام نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی کابینہ کے ساتھ مل کرکھیل کھیلا ہے اور کابینہ کی مشاورت سے مخصوص نشستوں پرانتخابات کرائے لیکن تمام نشستوں پرکامیاب ہوکرعمران خان نے سازش ناکام بنادی۔

انہوں نے عمران کی نااہلی سے متعلق کہا کہ 24 گھنٹے ہوگئے ہیں لیکن اب تک تحریری فیصلہ جاری نہیں ہوا جبکہ تحریری فیصلہ حاصل کرنے کیلئے درخواست دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے پرممبران کےدستخط نہیں تویہ ججمنٹ نہیں ہے اور پہلے بھی ویب سائٹ اورحقیقی فیصلے میں فرق تھا، تحریری فیصلے میں حکومت کی مرضی کی چیزیں شامل کی جارہی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ کے فارن فنڈنگ کیسز کا کیا بنا؟ جبکہ پیپلزپارٹی، ن لیگ توشہ خانہ کیس کیوں زیرالتوا ہے انہوں نے کہا کہ یہ تمام زیادتیاں عوام دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان

ECP

Fawad Chaudhary