Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے موبائل فوڈ لیبز و چیکنگ سکواڈ کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں موبائل فوڈ لیبز کا آغاز خوش آئند ہے۔
شائع 22 اکتوبر 2022 12:10pm
چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب نے موبائل فوڈ لیبز و چیکنگ سکواڈ کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ آفس لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چوہدری پرویز الٰہی نے موبائل فوڈ لیبز و چیکنگ سکواڈ کا افتتاح کیا۔

انہوں نے موبائل فوڈ لیبز و چیکنگ سکواڈ میں شامل پچپن گاڑیوں اور بائیکس کا معائنہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ موبائل فوڈ لیبز کے ذریعے دودھ، مصالحہ جات، کاربونیٹیڈ ڈرنکس، پانی، آئل اور دیگر اشیاء کے معیار کی فوری جانچ سے موقع پر ہی نتائج اور کارروائی ممکن ہوگی۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں موبائل فوڈ لیبز کا آغاز خوش آئند ہے۔

ابتدائی طور پر سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، فیصل آباد اور ملتان میں موبائل فوڈ لیب پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جسے مرحلہ وار پنجاب بھر میں پھیلایا جائے گا۔

cm punjab

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

mobile food