Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لوٹنے والا جعلی افسر گرفتار

ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
شائع 22 اکتوبر 2022 09:11am

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پولیس نے کارروائی کر کے عوام کو نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لوٹنے والے جعلی افسرکو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضہ سے سرکاری محکموں کے جعلی بھرتی لیٹر اور جعلی کارڈز برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمان میں اشرف علی قائم خانی عرف کیپٹن اور سید عرفان علی شامل ہیں۔

دوسری جانب ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پاکستان

karachi

sindh