Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے آرمی چیف کا تقرر وقت پر ہوجائے گا، شاہد خاقان عباسی

جنرل باجوہ خود کہہ چکے وہ توسیع نہیں چاہتے جو اچھی روایت ہے
شائع 21 اکتوبر 2022 02:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنماشاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب ملک کا کرپٹ ترین ادارہ ہے، جب تک یہ ادارہ رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا، نئے آرمی چیف کا تقرروقت پرہوجائے گا ،آرمی چیف پہلے ہی کہہ چکے وہ توسیع نہیں چاہتے جو اچھی روایت ہے ۔

کراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں میں نامزد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت نے سماعت 25نومبرتک ملتوی کردی۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج تیسرا سال ہے آج تک کیس میں پیش رفت نہیں ہوئی، آج کا بد ترین ادارہ نیب ہے جب تک یہ ادارہ رہے گا ملک نہیں چلے گا ،چیئرمین نیب سے سوال ہے کہ تفتیشی اور الزامات کا جواب کون دے گا ،ایک آمرنے پولیٹیکل انجینئرنگ کے لئے یہ ادارہ بنایا تھا ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ دوسروں کو جیلوں میں ڈالنے والے اپنے اثاثے بتائیں، سیاست میں مقابلہ میدان میں ہونا چاہیئےنااہلی سے نہیں، ہم کسی کو نااہل نہیں دیکھنا چاہتے، بیک ڈور رابطہ ہمیشہ ملک کی ناکامی کا سبب بنتا ہے۔

آرمی چیف کی تقرری پرشاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو سینئر ہوگا وہی نیا آرمی چیف ہوگا ، جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے مقررہ وقت پر ریٹائرڈ ہو جائیں گے، آرمی چیف خود کہہ چکے وہ توسیع نہیں چاہتے جو اچھی روایت ہے، آرمی چیف کی تقرری وقت پرہوجائے گی ۔

PMLN

accountability court

NAB

Shahid Khaqan Abbasi

COAS

General Qamar Javed Bajwa

Extension of Army Chief