Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: مختلف واقعات میں تین خواتین کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

تینوں واقعات میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لئے کارروائی شروع
شائع 18 اکتوبر 2022 11:19pm

لاہور میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آسکی، مختلف واقعات میں تین خواتین کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے گرین ٹاﺅن میں وقاص نامی ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ایف آئی آر کے مطابق گرین ٹاﺅن کی رہائشی خاتون سے ملزم وقاص نے نوکری دلوانے کے لئے ایک لاکھ روپے ہتھیائے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب گجر پورہ کے علاقے میں ملزم صداقت نے 20 سالہ شادی شدہ معذور خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعہ کے روز مدعی محمد شہباز اپنے بھتیجے شعیب کے ہمراہ اپنی بھتیجی کو ملنے اس کے گھر آئے تھے جنہوں نے الزام لگایا کہ ملزم صداقت نے گھر کے ساتھ واقع حویلی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

اس کے علاوہ اقبال ٹاﺅن کے علاقے میں لڑکی اپنے کزن کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہو گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق اقبال ٹاﺅن کے رہائشی محمد ریاض کی بیٹی کو اس کے کزن تنویر نے ورغلا کر متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے تینوں واقعات میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

lahore

lahore police

crimes against women

Rape Case