Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے: عطا تارڑ

عمران کو ووٹ دینے کا مطلب ردی کی ٹوکری میں ڈالنا ہے۔
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2022 04:22pm
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ووٹ دینے کا مطلب ردی کی ٹوکری میں ڈالنا ہے، عمران خان آج بھی میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی ہیں، ان کی سیاست جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ایم این ایز کو بھیڑ بکریاں قرار دیا اور پھر خود 5 ایم این ایز خرید لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ووٹرز کو ناکام حکمت عملی سمجھ آگئی ہے، عمران خان کو اسمبلی میں جانا نہیں تو انتخابات میں حصہ کیوں لیا؟

PMLN

lahore

Attaullah Tarar