آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہزاد اکبر نیب طلب
قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کو طلب کر لیا۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور نے سابق معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کو 21 اکتوبر کو طلب کر لیا، نیب نے 22 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی شہزاد اکبر کو بھیجوا دیا ہے۔
نیب کی جانب سے سوالنامے میں پوچھا گیا کہ شہزاد اکبر بتائیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں جاری شوگر مل انکوائری میں کیا کردار رہا؟ بطور معاون خصوصی برائے احتساب ان کی کیا ذمہ داریاں تھیں اور وہ کتنا عرصہ اس منصب پر فائز رہے۔
اختیارات کے ناجائز استعمال پر نیب لاہور نے سابق چئیرمین واپڈا جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو بھی اسی ماہ ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔
نیب کے مطابق مزمل حسین کے خلاف واپڈا میں اختیارات کا ناجائز استعمال اور 753 ملین ڈالرز کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔
خیال رہے کہ سابق چیئرمین واپڈا جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو پہلے بھی طلب کیا جاچکا ہے۔
Comments are closed on this story.