Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیزرفتارٹرک کار پر چڑھ گیا، ایک شخص جاں بحق

راجن پورکا رہائشی جاوید اقبال موقع پر دم توڑ گیا
شائع 15 اکتوبر 2022 03:46pm
تصویر: کینوا
تصویر: کینوا

کوٹ ادو میں تیزرفتار ٹرک بے قابو ہوکر کار پر چڑھ گیا جس سے کار ڈرائیورموقع پر جان کی بازی ہار گیا۔

افسوسناک واقعے میں 2 افراد زخمی جبکہ نا معلوم ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے رفو چکر ہوگیا۔

حادثے میں ضلع راجن پورکا رہائشی جاوید اقبال اپنی کار نمبری 683 اے ایف پر ملتان جا رہا تھا کہ کوٹ ادو کے علاقہ ہیڈ محمد والا ٹی پی لنک ملتان روڈ پر پل دیوان کے قریب حادثہ پیش آیا۔

گاڑی کو سامنے سے کوک کمپنی کے مال لوڈ کرکے آنے والا ٹرک نمبر 6836 ایل ای ایس نے رفتارپر قابو نہ پاتے ہوئے کار پر چڑھا دیا۔

جس کے نتیجہ میں کار ڈرائیور جاوید اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 کار سوار زخمی بھی ہو گئے۔ نامعلوم ٹرک ڈرائیورٹرک موقع پرچھوڑکرفرارہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ٹرک کوقبضہ میں لے کرنا معلوم ڈرائیورکے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا۔

punjab

Road Accident