Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حفاظ نعیم کا سندھ حکومت پر توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کا مطالبہ

ہر فرد سمجھتا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل جماعت اسلامی ہے، نعیم
شائع 14 اکتوبر 2022 08:19pm
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم۔ فوٹو — پی پی آئی
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم۔ فوٹو — پی پی آئی

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ حکومت پر توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ 23 اکتوبر بلدیاتی انتخابات کے روز پورا کراچی ووٹ ڈالے گا، ہم شہر کے حق کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں اور ہر فرد سمجھتا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل جماعت اسلامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی پارٹی کو چھوٹا بڑا نہیں کہتا، البتہ ہمارا مقابلہ ان نا اہلوں، مافیا کے ساتھ ہے جنہوں نے کراچی کو برباد کیا اور اس کے مینڈیٹ کی قدر نہیں کی۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کو اون ہی نہیں کرتی، اس صوبائی حکومت کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی ہونی چاہئے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے لیکن الیکشن کو مزید شفاف بنانے کے لئے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے بھی عملے کو بلایا جائے۔

local bodies election

karachi

Sindh government

Jamat e Islami

politics Oct 14

Hafiz Naeem