Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مستونگ کے علاقے کلی کابو میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

گاڑی بارودی سرنگ سے ٹگرا گئی جس کے باعث دھماکا ہوا، اے سی
شائع 14 اکتوبر 2022 06:29pm
Breaking | Blast in Mustang kills 5 people | Aaj News

مستونگ کے علاقے کابو میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) مستونگ کے مطابق دھماکا گزشتہ رات قتل ہونے والے شخص کی لاش اٹھانے والے افراد پر ہوا، ٹیوب ویل پر کام کرنے والے شخص کی لاش ویرانے میں پھینکی گئی تھی۔

اے سی نے بتایا کہ مقتول کے ورثالاش اٹھانے کابو گئے جہاں ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹگرا گئی جس کے باعث دھماکا ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر کا مزید بتانا ہے کہ علاقے میں مائنز کی موجودگی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

بلوچستان

Blast

breaking