Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی ریاست کیرولینا میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت پانچ ہلاک

پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی
شائع 14 اکتوبر 2022 11:27am
تصویر: کینوا
تصویر: کینوا

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے دارالحکومت ریلی میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسرسمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

شہرکے میئرنے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ نیوس ریور گرین وے کے قریب پیش آیا، جوایک مشہورجگہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعے میں متعدد افراد کو گولی ماردی گئی۔

ریلی پولیس نے کہا کہ مقامی افراد کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے لیکن ہلاکتوں تعداد نہیں بتائی گئی تاہم مشتبہ فرد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سفید فام نوجوان ہے۔

اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

firing incident

USA