کراچی بلدیاتی الیکشن، سندھ حکومت نے متبادل حل تجویز کردیا
سندھ حکومت نے ایک بار پھرکراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے لئے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن کو لکھے گئے میں کہا گیا سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے باعث اہلکاردستیاب نہیں لہذا کراچی میں بلدیاتی انتخاب کم ازکم 3 ماہ کے لئے ملتوی کیے جائیں۔
خط میں حکومت نے الیکشن کمیشن کوالیکشن کے التوا کے ساتھ ایک تجویز بھی دی کہ اگرالیکشن کا التوا ممکن نہیں، تو پھر کراچی میں دو مراحل میں الیکشن کرائے جائیں، پہلے مرحکے میں تین اور دوسرے مرحلے میں چاراضلاع میں پولنگ کرائی جائے۔
اس کےعلاوہ الیکشن کمیشن آج(جمعرات کو) سندھ حکومت کےخط کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا۔
دوسری جانب امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں دو حصوں میں بلدیاتی انتخابات کسی صورت قبول نہیں اس کے خلاف اہل کراچی اٹھ کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے وڈیو بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی کو تقسیم نہ کریں، الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے خط کومسترد کر نے کا اعلان کرے۔
Comments are closed on this story.