سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک سربراہ کے وارنٹ جاری کردیئے
سندھ ہائی کورٹ نے الیکڑک کے سی ای او کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کی بندش پر جسٹس صلاح الدین پنہور نے اظہار برہمی کیا اور عدالت نے سی ای او کے الیکڑک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے کورٹ میں کیسز کی سماعت متاثر ہوئیں جبکہ ججز اندھیرے میں کیسز کی سماعت کررہے ہیں۔
جسٹس صلاح الدین پنہور نے سی ای او کے الیکڑک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کو وارنٹ کی ایک گھنٹے میں تعمیل کرانے کا حکم ہے۔
عدالت نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک کو ایک گھنٹے میں لے کرآئیں اور رجسٹرارہائیکورٹ کو بھی طلب کرلیا۔
جسٹس صلاح الدین پنہورنے کہا کہ کیا آپ کے پاس متبادل ذرائع نہیں؟ جس پر رجسڑار سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ہمارے پاس متبادل جینریٹرموجود ہے لیکن جینریٹرسے مرکزی عمارت کو بجلی دی جاتی ہے۔
عدالت نے کہا کہ کیا آپ نے سولر سسٹم کا انتظام نہیں کیا؟ تو رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ہمارے پاس سولر سسٹم موجود نہیں ہے۔
عدالت نے رجسڑار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پرانے دور میں رہ رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.