Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اور صوبائی اسمبلی کے کون سے حلقوں میں اتوار کو انتخابات ہوں گے

این اے 45 کرم میں امن وامان کے حالات کے باعث الیکشن شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
شائع 13 اکتوبر 2022 11:41am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی حلقوں کی 3 نشستوں پر انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہو رہے ہیں۔ جبکہ این اے 45 کرم میں امن وامان کے حالات کے باعث الیکشن شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے 8 حلقے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے باعث خالی ہوئے تھے۔

استعفے دینے والے اراکین اسمبلی میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فرخ حبیب، اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد خان، محمد اکرم، اورعبدالشکور شاد شامل تھے۔

ان اراکین اسمبلی کے استعفوں کی وجہ سے این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 37 ملیر، این اے 239 کورنگی اور این اے 246 کراچی ساؤتھ کی نشتیں خالی ہوگئی تھیں۔

پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر کے الیکشنز بھی 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے۔

این اے 45 کرم کی نشست جو کہ فخر زمان خان کے استعفے کے باعث خالی ہوئی، اس پر امن امان کی صورتحال کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث الیکشن کمیشن نے 8 ستمبر کو انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا، 13حلقوں کے ضمنی انتخابات 11ستمبر، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے تھے۔

ECP

اسلام آباد

National Assembly

Elections

politics Oct 13 2022