Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب کی اپیل پر حمزہ شہباز کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی فریقین کونوٹس کی تعمیل حکم دیا تھا، عدالت
شائع 13 اکتوبر 2022 11:21am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سپریم کورٹ نے نیب کی اپیل پرسابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی طلبی کا اخبارمیں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کے خلاف نیب اپیل پرسماعت کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ فریقین کونوٹسزکی تعمیل نہیں ہوسکی۔

جسٹس اعجازالاحسن نےکہا کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی فریقین کونوٹس کی تعمیل حکم دیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے نیب کی اپیل پرحمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اخبارمیں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی کردی ۔

لاہورہائیکورٹ نے نیب کوحمزہ شہباز کو گرفتارکرنے سے 10 دن پہلے اطلاع دینے کا حکم دیا تھا،نیب نے لاہورہائیکورٹ کی آبزرویشنزکو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

NAB

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Ijaz ul Ahsan

Hamza Shehbaz

politics Oct 13 2022