Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارے مخالفین پروپیگنڈا اور ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں، پرویز الٰہی
شائع 11 اکتوبر 2022 09:13pm
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین پروپیگنڈا اور ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہماری حکومت نے مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 100ارب روپے سے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام شروع کیا جس کے تحت 80 لاکھ مستحق خاندانوں کو آٹا، دالیں، کوکنگ آئل اور گھی 40 فیصد تک سستا مل رہا ہے، سیلاب سے متاثر تین اضلاع کے لوگ بھی اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی صحت کارڈ ہماری حکومت کے فلیگ شپ پروگرامز میں سے ایک ہے، اب تک قریباً 50 ارب روپے کی خطیر رقم سے 22 لاکھ مریضوں کا مفت علاج ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے قومی صحت کارڈ کے ذریعے کینسر کے مریضوں کو بھی جدید ترین ٹیکنالوجی سائبر نائف کے ذریعے علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔

cm punjab

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi