Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بل بورڈز و ہورڈنگز پابندی کیس: سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا حکم

تمام اسٹیک ہولڈرز سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب۔۔
شائع 11 اکتوبر 2022 04:31pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

عدالت نے بل بورڈز و ہورڈنگز پر پابندی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں بل بورڈز، ہورڈنگز پر پابندی سے متعلق سماعت ہوئی۔

عدالت نے سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے متعلق رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی۔

جس کے بعد عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ اشتہاری کمپنیوں نے کنٹونمنٹ بورڈز ٹیکس لیوی کیخلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

سپریم کورٹ نے 2018 میں پبلک پراپرٹیز پر بل بورڈز، ہورڈنگز پر پابندی کا حکم دیا تھا۔

Supreme Court

Sindh High Court

Court Order

BillBoard Case