Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹنگ چلی نہ بولنگ، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

نیوزی لینڈ نے 131 رنز کا ہدف 23 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کرلیا
شائع 11 اکتوبر 2022 10:36am
فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا اور بڑی پارٹنرشپ قائم کی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا اور بڑی پارٹنرشپ قائم کی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں سہہ فریقی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 130 رنز بنائے، میچ میں پاکستان کی جانب سے باؤنڈریز کی تعداد کم رہی، پورے میچ میں ایک بھی چھکا نہیں لگا اور ٹیم نے مجموعی طور پر میچ میں 15 چوکے لگائے۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور 30رنز پر پاکستان کی وکٹ گری، محمد رضوان 16 رنز بناکر مائیکل بریسویل کی گیند پر جمی نیشم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرتیں گئی، 54 کے کے اسکور پر قومی ٹیم کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا، جب شان مسعود بھی 8 رنز بناکر چلتے بنے۔

63 رنز پر قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا، شاداب خان بھی محض 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، شاداب کے آؤٹ ہوتے ہی 65 کے اسکور پر بابر اعظم بھی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے ، انہوں نے صرف 21 رنز بنائے۔

پاکستان کو چھٹا نقصان 77 رنز پر ہوا، آؤٹ آف فارم حیدر علی بھی صرف 8 رنز کی مختصر اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد آصف علی اور افتخار احمد نے ٹیم کی کچھ لاج رکھی اور چھٹی وکٹ کے لئے 51 رنز جوڑے۔

128 پر پاکستان کی یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں گر گئیں، افتخار احمد 27 اور محمد نواز صفر پر چلتے بنے۔

اس کے علاوہ آصف علی 25 اور وسیم جونیئر ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیم ساؤتھی، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر نے 2،2 جبکہ ایش سوڈھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا اور بڑی پارٹنرشپ قائم کی، دونوں اوپنرز نے پاکستان بولرز کی خوب دھلائی کی اور117 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 117 رنز پر گری جب فن ایلن کو شاداب خان نے 62 رنز پر آؤٹ کیا۔

اس کے بعد نیوزی لینڈ نے 23 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کرلیا، ڈیون کونوے 49 اور کین ولیمسن 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے صرف شاداب خان ہی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی

اس سے قبل قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، بلیئرٹکنر اور مچل سینٹنر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں سہ ملکی سیریز میں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہے ہیں،گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو21 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کیویز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

New Zealand

پاکستان

pak vs nz

t20 tri series