Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

قومی ٹیم کا کرائسٹ چرچ میں دوسرا پریکٹس سیشن، نسیم شاہ نے بولنگ شروع کردی

ٹریننگ سیشن 4 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپورمشقیں ہوئیں
شائع 10 اکتوبر 2022 01:56pm
قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں شریک ہوئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں شریک ہوئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے ایک روز آرام کے بعد کرائسٹ چرچ کی لنکن یونیورسٹی کے انڈور ہال میں دوسرا ٹریننگ سیشن کیا جبکہ نسیم شاہ نے وائرل انفیکشن سے صحت یاب ہونے کے بعد بولنگ شروع کردی۔

قومی فاسٹ بولر محمد حسنین نے بھی ٹریننگ شروع کردی، فاسٹ بولرز کل کے میچ کے لئے سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔

قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں شریک ہوئے، 4 گھنٹے تک جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اورفیلڈنگ کی بھرپورمشقیں ہوئیں۔

گرین شرٹس سہ فریقی سیریز میں اپنا تیسرا میچ منگل کومیزبان نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلیں گے، ہیگلے اوول میں شیڈول میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم بنگلا دیش اورنیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی 2میچزجیت چکی ہے۔

نیوزی لینڈ میں میچزکھیلنے سے ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ملےگا، نسیم شاہ

دوسری جانب کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرنسیم شاہ کا کہنا تھا کہ بیماری سے اٹھ کر آیا ہوں، 2 روز اچھی پریکٹس کی اور اب بہتر محسوس کررہا ہوں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ ٹی 20 میں یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، آپ کس وقت کیا کریں گے تاہم ٹی 20 کرکٹ میں چھکوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوران پریکٹس زیادہ توجہ بولنگ پر ہوتی ہے، بولنگ پریکٹس کے بعد بیٹنگ پر بھی کام کرتا ہوں، بیٹنگ پرکٹس میں تیز کھیلنے کی پریکٹس کرتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی کنڈیشن ہو، اچھی پرفارمنس دوں۔

نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹی 20 سیریز سے نیوزی لینڈ میں میچز کھیلنے سے ورلڈکپ کی تیاری کا بہترین موقع ملے گا، نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کی کنڈیشن میں ایڈجسٹ ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کل میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی ، ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے۔

New Zealand

پاکستان

Bangladesh

Mohammad Hasnain

Naseem shah

practice session

t20 tri series

christ church