طالبات کی ایرانی صدر کیخلاف نعرے بازی
ایرانی صدرابراہیم رئیسی تہران کی ایک یونیورسٹی پہنچے جہاں طالبات نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق الزہرہ یونیورسٹی میں سینکڑوں طالبات نے ایرانی صدر کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جب صدر ہال میں خطاب کر رہے تھے۔
ابراہیم رئیسی نے ہفتے کے روز یونیورسٹی کا دورہ کیا جب ملک بھر میں متعدد کیمپسز میں حکومت مخالف احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی تھیں۔
طالبات کو ہال میں جانے کی اجازت نہیں تھی جہاں صدر تقریرکر رہے تھے لیکن طالبات نے ہال کے باہر ایرانی صدر اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
دوسری جانب ایرانی اسکول کے بچوں کو اتوار کو سیکورٹی فورسز نے اسکول کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔
گارڈین کے مطابق سیکورٹی فورسز کی بغیر لائسنس پلیٹوں والی وین میں اسکول پہنچنے کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئرکی گئیں تھیں۔ ایرانی وزیرتعلیم محمد مہدی کاظم نے کہا کہ احتجاج میں شامل طلباء کو نکالا نہیں گیا تاہم ان کے والدین سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
ایرانی حکام نے اتوار کو کردستان کے علاقے میں اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو بھی بند کر دیا کیونکہ پولیس کیہ زیر حراست مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہرے چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئے ہیں۔
Comments are closed on this story.