Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیفا ورلڈ کپ 2022ء: پاک فوج بھی سکیورٹی کا حصہ

فٹ بال ورلڈ کپ 20 نومبرسے شروع ہوگا
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2022 03:05pm

پاکستان آرمی کا سکیورٹی دستہ سب سے بڑے فٹ بال ٹورنامنٹ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سکیورٹی سنبھالنے کے لئے نور خان ائیر بیس سے قطر روانہ ہوگیا ہے۔

پاک آرمی کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل سکیورٹی دستہ قطر روانہ ہوا ہے، جو فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے دوران قطری حکومت کو سکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2022ء نومبر20 سے 18 دسمبر کے دوران قطر میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2022 کےآفیشل گانے میں اردو زبان کا تڑکا

اس ضمن میں 8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی تھی۔

قطری حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے دوران سکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں: نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میوزک ویڈیو کا حصہ بن گئیں

اس سے قبل قطری وزارت داخلہ کے 4 رُکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Pak army

qatar

FIFA World Cup 2022