Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا کے بعد کینیڈا نے بھی اہم ایرانی رہنماؤں پر پابندی عائد کردی

کینیڈا نے مزید پابندیاں عائد کرنے سے متعلق خبردار کردیا
شائع 08 اکتوبر 2022 12:18pm
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوــ اسکرین گریب/ روئٹرز
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوــ اسکرین گریب/ روئٹرز

ایران میں جاری پُراحتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن پرامریکا کے بعد کینیڈا نے بھی اہم ایرانی رہنماؤں پر پابندی عائد کردی ہے۔

رواں ہفتے ہی امریکا نے 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت پر ہونے والے پُرامن مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن پر ایرانی رہنماؤں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔

مزید پڑھیں: ایران میں اساتذہ، کھلاڑی اورسرکاری ملازمین استعفے دینے لگے

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی عسکری تنظیم اسلامی انقلابی گارڈ کور کی اعلیٰ قیادت کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ساتھ ہی خبردارکیا گیا کہ اگرخواتین کے ساتھ نامناسب سلوک کیا، تو مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

کینیڈا جنوری 2020 میں ایران کی جانب سے مار گرائے جانے والے یوکرین انٹرنیشنل ائرلائنز کے طیارہ حادثےسے متعلق بھی ایران پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ پرواز میں ہلاک ہونے والے 176 میں سے 138 کا تعلق کینیڈا سے تھا۔

مزید پڑھیں: ایرانی صدر امریکی خاتون اینکرکوبھی حجاب میں دیکھنے پر بضد

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کینیڈا ایران کے خلاف ہدفی پابندیوں کے اقدامات وسیع کرنے کے ساتھ مزید پابندیاں بھی عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Joe Biden

Iran

canada

Justin Trudeau

USA

Mahsa Amini

Iran Protests 2022