Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسمی بیماریوں میں اضافہ، دوائیوں کی قلت سے شہری پریشان

محکمہ صحت نے قلت جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
شائع 07 اکتوبر 2022 04:00pm

ڈینگی اور موسمی بخار کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے مگر بخار، سر درد، کھانسی، دل اور جگر سمیت دیگر امراض کی ادویات کی قلت اب بھی جارہی ہے۔

لاہور کے تمام میڈیکل اسٹورز پر دوائیاں غائب ہوچکی ہیں جبکہ مریض شہر کے تمام میڈیکل اسٹورز پر دوائیوں کے لیے چکر لگا کر تھک گئے ہیں۔

دوسال سے زائد عرصہ بیت گیا لیکن بخار، سردرد، سانس، دل اور جگر سمیت مختلف امراض کی 20 سے زائد دوائیاں مارکیٹ سے غائب ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق فارما کمپنیز نے ادوایات کی قیمتیں بڑھا کر اب اس کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے، جو جلد قلت دورہوجائے گی۔

lahore

punjab

Health Department

medicines