Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسد عمر کا جوڈیشل کمیشن کے ذریعے مبینہ آڈیولیکس کی تحقیقات کا مطالبہ

رانا ثنا اللہ کی تحقیقات کوئی قبول نہیں کرے گا، اسد عمر
شائع 07 اکتوبر 2022 01:53pm
نئی آڈیو کو ٹکڑے جوڑ کر تیار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
نئی آڈیو کو ٹکڑے جوڑ کر تیار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے مبینہ آڈیولیکس کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ نئی آڈیو کو ٹکڑے جوڑ کر تیار کیا گیا ہے، آڈیولیکس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی تحقیقات کوئی قبول نہیں کرے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے مبینہ آڈیولیکس کی تحقیقات کرائی جائے، حقیقت قوم کے سامنے آنی چاہیئے، آڈیو بنانے والے کو تفصیلات کا زیادہ علم تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرہارس ٹریڈنگ کی گئی تو انہوں نے ووٹ کیوں نہیں ڈالا، خبر آئی ہے کہ سیف اللہ نیازی کو سینیٹ سے اٹھالیا گیا ہے، خبر سچ ہے یا نہیں، ابھی تصدیق نہیں کرسکتا۔

اسدعمرنے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کو ڈاؤن گریڈ کردیا ہے، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، ملک میں فیکٹریز بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت لانگ مارچ سے خوف زدہ ہے، خوف وہراس پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، ابھی سے اسلام آباد میں کنٹینرز جمع کرنا شروع کردیے گئے ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کا حل شفاف عام انتخابات ہیں، فیصلہ پاکستان کے عوام کو کرنے دیا جائے۔

pti

Rana Sanaullah

investigation

press conference

Asad Umer

audio leak

politics oct 7 22