Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضوان نے ٹی 20 کے کون سے ریکارڈز اپنے نام کئے؟

پاکستانی بیٹر نے بابراعظم، ویرات کوہلی اور کرس گیل کو بھی پیچھے چھوڑدیا
شائع 07 اکتوبر 2022 11:54am
رضوان ایک سال میں 2 مرتبہ 1500 سے زائد رنز کرنے والے تیسرے بیٹر بن گئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
رضوان ایک سال میں 2 مرتبہ 1500 سے زائد رنز کرنے والے تیسرے بیٹر بن گئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

پاکستان کے وکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان نے بنگلا دیش کے خلاف 3 ملکی سیریزکے پہلے میچ میں ٹی20 کے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلئے۔

محمد رضوان نے بنگلہ دیش کے خلاف شانداربیٹنگ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیل کر کیلنڈرسال 2022میں مجموعی ٹی ٹوئنٹی کے 1500 رنز مکمل کرلئے جس کے بعد وہ ایک سال میں 2 مرتبہ 1500 سے زائد رنز کرنے والے تیسرے بیٹر بن گئے۔

رضوان نے سال 2021 اور 2022، پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 2019 اور 2021 جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 2015 اور 2012 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

محمد رضوان بیک ٹو بیک 2 سال میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بیٹر بن گئے، انہوں نے کیرئیر کی 58 ٹی 20 انٹرنیشنل اننگز میں سب سے زیادہ رنز کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

پاکستانی بیٹر نے 58 اننگز میں مجموعی طور پر 2337 رنز بنائے ہیں، اس سے قبل بابراعظم نے 58 اننگز میں 2281 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 2102 رنز بنائے تھے۔

اس کے ساتھ محمد رضوان نے بطور وکٹ کیپر بھی سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیاہے ،انہوں نے 2337 میں سے 2196 رنز بطور وکٹ کیپر بنائے ہیں۔

بنگلا دیش کے خلاف ہونے والے میچ میں رضوان نے اپنی اننگ کا دوسرا رن لے کر جوز بٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، جوز بٹلر نے بطور وکٹ کیپر ٹی ٹوئنٹی میں 2119 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی ، اس میچ میں محمد رضوان نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے تھے۔

cricket

New Zealand

پاکستان

mohammad rizwan

Bangladesh

PAK vs BAN

t20 tri series