Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

سہہ فریقی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 146 رنز ہی بناسکی
شائع 07 اکتوبر 2022 11:04am
پاکستان بولرز نے 167 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
پاکستان بولرز نے 167 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

نیوزی لینڈ میں سہہ فریقی ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا، گریشن شرٹس نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی، 168رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم ناکام رہی ۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان سہہ فریقی ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے کرائسٹ چرچ میں ہوگیا، جس کے پہلے ٹاکرے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

میچ کا ٹاس بنگلہ دیش کے کپتان نور الحسن نے جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ، قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم نے 22، شان مسعود نے 31، حید علی نے 6 اور افتحار احمد نے 13 رنز اسکور کیے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2 جبکہ مہدی حسن ،نسم احمد اور حسن محمود نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان بولرز نے 167 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا، بنگلہ دیشی ٹیم مقرررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بناسکی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے یاسر علی 21 گیندوں پر 42 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بھی اپنی ٹیم کو نہ جتواسکے،اس کے علاوہ لٹن ڈاس 35،عفف حسین 25، صابر رحمان 14 اور مہدی حسن 10رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمدوسیم نے 3، محمد نواز نے 2 جبکہ شاداب خان، شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

’ بطور پروفیشنل ہر طرح کی کنڈیشنز کے لئے تیار ہیں ’

میچ سے قبل کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بطور پروفیشنل ہر طرح کی کنڈیشنز کے لئے تیار ہیں، اس پچ پر 160 سے 170 رنز اسکور ہوں گے، ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے، نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر باؤنس ہوتا ہے جس پر ہم نے پریکٹس کی ہے۔

دوسری جانب بنگلادیشی کپتان نور الحسن کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کی نسبت آج کا موسم بہتر ہے۔

پاکستانی اسکواڈ

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور شاہنواز داہانی شامل ہیں۔

بنگلہ دیشی اسکواڈ

بنگلا دیش ٹیم کی قیادت نور الحسن کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں مہدی حسن مرزا، شبیر رحمان ، افیف حسین، مصدق حسین، لٹن داس، یاسر علی، تسکین احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمان اور نسم احمد شامل ہیں۔

New Zealand

پاکستان

T20 World Cup

Bangladesh

PAK vs BAN

tri series

christ church