Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز لندن پہنچ گئیں

مریم ایک ماہ قیام کے بعد چھ نومبر کو وطن واپس آئیں گی
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2022 10:13am
تصویر: فیس بُک
تصویر: فیس بُک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز دوحہ سے لندن پہنچ گئی ہیں۔

مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد گزشتہ روز غیر ملکی پرواز سے براستہ دوحہ لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے مریم نواز اپنے والے میاں نواز شریف سے برسوں کے بعد ملاقات کرنے پر گلے سے لپٹ گئیں ہیں۔

مریم نواز اپنی بیمار والدہ کو چھوڑ کر 4 برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان گئیں تھیں، ان کی نواز شریف سے آخری بار ملاقات کو بھی تقریباً تین برس گزر چکے ہیں۔

پاکستان سے روانگی سے قبل مریم نواز نے کہا تھا کہ وہ اپنے والد اور پارٹی قائد نواز شریف سے ملنے کے لئے بے چین ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز لندن میں والد نواز شریف سے ملاقات کے علاوہ سرجری بھی کروائیں گی، مریم نواز ایک ماہ قیام کے بعد چھ نومبر کو وطن واپس آئیں گی۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz