Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار

اوورسیز پاکستانی اتنے ہی برے لگتے ہیں تو ان سے زرمبادلہ بھی نہ لیں
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2022 09:26pm
مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔ ۔فوٹو — سوشل میڈیا
مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔ ۔فوٹو — سوشل میڈیا

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔

الیکشن کمیشن کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات کے دوران عمران خان نے الیکشن کمشنر سکندر سلطان کو غیر جانبدار قرار دیتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ شوکاز نوٹسز جاری کرنا ن لیگ اورالیکشن کمیشن کی ملی بھگت ہے، لہٰذا میں ای سی پی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ جوبھی چیف الیکشن کمشنر ہو ہم انتخابات لڑیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو سیاسی عمل سے دور کیا گیا، الیکشن رولز میں ترمیم ہوئی تو چیلنج کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اتنے ہی برے لگتے ہیں تو ان سے زرمبادلہ بھی نہ لیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) روکنے میں مرکزی کردار چیف الیکشن کمشنر کا ہی تھا۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اگر شفاف الیکشن نہ ہوئے تو جو ہوگا ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا جب کہ چیف الیکشن کمشنر، ممبران اور قومی احتساب بیورو (نیب) سربراہ کی تقرری کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے غیر جانبدار ہونے کی گارنٹی نیوٹرلز نے دی تھی تاہم ڈسکہ الیکشن کے بعد پتا چلا کہ گیم ہی کوئی اور ہو رہی ہے، سو فیصد یقین ہے مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔

pti

ECP

اسلام آباد

imran khan

Sikandar Sultan Raja

Electronic Voting Machine

Neutral

Overseas Pakistani