Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں اساتذہ پر تشدد، معاملے کی انکوائری ہوگی:صوبائی حکومت

پشاور میں پولیس نے احتجاجی اساتذہ پرآنسو گیس۔۔۔
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2022 07:39pm
اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

پشاور میں پولیس نے احتجاجی اساتذہ پرآنسو گیس اور لاٹھی چارج شروع کردی۔

مظاہرے میں شریک اساتذہ نے اسمبلی چوک پر پے اسکیل بڑھانے کیلئے احتجاج کیا تو پولیس نے اساتذہ کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔

آنسو گیس شیلنگ سے مظاہرین منتشر ہونا شروع ہوگئے جبکہ کئی اساتذہ متاثر بھی ہوئے۔

دوسری جانب پرائمری ٹیچرزمظاہرین نے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم دھرنے کے لئے آئیں ہیں واپس نہیں جائینگے، جس مقصد کے لئے ہم یہاں جمع ہے وہ مقصد حاصل کرکے رہینگے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں جائیں گے، اصلاحات کے نام پرپنشن میں کمی منظورنہیں۔

اساتذہ تشدد معاملے پر صوبائی حکومت کا موقف

معاون خصوصی برائے اطلاعات صوبائی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے انکوائری کا عندیہ دے دیا۔

اساتذہ پر تشدد کے معاملے پر ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پرائمری سکول ٹیچرز کے مطالبات پر غور کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم کے ساتھ اساتذہ رہنماؤں کی بات چیت میں معاملات پر تقریباً اتفاق ہو چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے رہنماؤں نے واپس جاکر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرنا تھا کہ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم سے حالات کشیدہ ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تصادم کے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، حکومت کی کوشش ہے کہ معاملات افہام وتفہیم سے حل ہوں۔

peshawar

teacher protest