Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور

ملزمان نے اہلخانہ سے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، پولیس
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2022 05:28pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان کیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

گلستان جوہر سے دو شہریوں کے اغوا میں ملوث پولیس اہلکاروں کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان نے گلستان جوہر سے ضمیراور بشیر نامی شہریوں کو اغواء کیا، ملزمان نے اہلخانہ سے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور 15 لاکھ روپے تاوان لینے پنجاب اڈہ پہنچے۔

عدالت نے ملزمان کا 15 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پاکستان

sindh

ATC Karachi