Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آڈیو لیک کے بعد عمران خان کو شرم آنی چاہیے: خواجہ آصف

عمران خان جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔
شائع 05 اکتوبر 2022 03:39pm
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب (آج نیوز یوٹیوب)
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب (آج نیوز یوٹیوب)

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آڈیو لیک کے بعد عمران خان کو شرم کرنا چاہیے، عمران خان نے اداروں کیخلاف تقاریر کیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان تواتر کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ سائفرگم ہوگیا، سائفرکا تعلق قومی سلامتی سے ہوتا ہے- آڈیو لیک کے بعد عمران خان کے جھوٹ کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان بتائیں، سائفرکہاں ہے، ادارے آئینی حدود میں کام کریں توعمران خان کو قبول نہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اقتدار کی حوس نے عمران خان کو پاگل کردیا ہے، تمام معاملات آئین اورقانون کے مطابق طے پائیں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے،عمران خان عہدے کے اہل ہی نہیں تھے، عمران خان کی باتیں سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہیں۔

PMLN

Khuwaja Asif

Federal Minister