Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریلوے آپریشن بند ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا: خواجہ سعد رفیق

رواں سال پاکستان ریلویز کی معاشی حالت بہت خراب۔۔۔
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2022 03:37pm
لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پریس کانرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پریس کانرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے آپریشن بند ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، ریلوے کی بحالی کیلئےعملے نے دن رات کام کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ رواں سال پاکستان ریلویز کی معاشی حالت بہت خراب رہی، عملے کی محنت سے ریلوے کا نظام دوبارہ بحال کردیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے پاکستان ریلویز کو بہت نقصان پہنچا، سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے، گھر و فصلیں ڈوب گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے ریلویز اراضی کا کیس دوبارہ سننے کی اپیل ہے، ہم ریلوےاراضی کا کمرشل استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی زمینیوں کو کمرشل کی اجازت مل جائے تو 6 سے 7 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، ہم اپنا مضبوط کیس سپریم کورٹ میں لے گئے ہیں۔

کراچی کینٹ اسٹینشن سے رحمان بابا اور خیبرمیل ایکسپریس چلنا شروع ہوگئی۔

دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے رحمان بابا اور خیبرمیل ایکسپریس مقررہ وقت پر چل رہی ہیں، کل سے مزید تین ٹرینیں بحال کر دی جائیں گی۔

حکام کے مطابق رحمان بابا صبح دس بجے جبکہ خیبر مل رات سوا دس بجے چل رہی ہے، کینٹ اسٹیشن پر مسافر نہ ہونے کے برابر ہیں جو موجود تھے انہوں نے بھی ٹرین کے تاخیرکا شکارہونے کا شکوہ کیا۔

ریلوے حکام نے دونوں ٹرینوں کے بند ہونے کے حوالے نوٹی فکیشن کی تردید کرتے ہوئے بتایا ٹرینوں کی آمد و رفت جاری ہے کل سے مزید تین ٹرینیں چلادی جائے گی، جس میں قراقرم،کراچی اورپاک بزنس ایکسپریش شامل ہیں۔

حکام کے مطابق قراقرم ایکسپریس دوپہر ساڑھے تین بجے پاک بزنس ایکسپریس شام چار بجے جبکہ کراچی ایکسپریس شام ساڑھے چار بجے روانہ ہوں گی۔

lahore

Federal Minister

Minister for Railways

Khuwaja Saad Rafique