Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی نژاد پاکستانیوں پر حملہ، پولیس نے ابتدائی رپورٹ جمع کرادی

حملہ کالعدم تنظیم کی جانب سے کیا گیا، رپورٹ
شائع 04 اکتوبر 2022 02:21pm

چینی نژاد پاکسانیوں پر حملے کے معاملے پر پولیس نے ابتدائی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کردای۔

رپورٹ کے مطابق ڈینٹل کلینک پر چینی نژاد پاکستانیوں پر حملہ 29 ستمبر کو ہوا، حملہ میں ڈاکٹر رچرڈ ہونوپاؤ اور ان کی اہلیہ فن ٹین زخمی ہوئیں جبکہ کلینک کا کیشیئر رونلڈ پاؤ ہلاک ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ کالعدم تنظیم کی جانب سے کیا گیا، دہشتگرد تنظیم نے پاک چین تعلقات خراب کرنے کیلئے حملہ کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ کی ایف آئی آر2 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے۔

اس سے قبل، کراچی کےعلاقے صدر پریڈی اسٹریٹ میں چینی باشندوں پرفائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بدھ کے روز نامعلوم افراد نے صدر میں واقع پشاورآئس کریم کے قریب ڈینٹل کلینک میں چنیی باشندوں پرفائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

فائرنگ کا مقدمہ ایس ایچ او پریڈی سجاد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشتگردی او قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق حملہ میں 2 دہشتگرد ملوث تھے۔

پاکستان

Pakistan -China

Karachi Firing