Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچ طلباء کو ہراساں کرنے کا کیس: اختر مینگل کمیشن کے سربراہ مقرر

چیئرمین سینیٹ نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی تھی
شائع 03 اکتوبر 2022 12:44pm
تصویر: اخترمینگل/ٹوئٹراکاؤنٹ
تصویر: اخترمینگل/ٹوئٹراکاؤنٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ طلباء کو ہراساں کرنے کے کیس میں سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) نواب اخترمینگل کو کمیشن کا سربراہ مقررکردیا ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ حکومت 3 روزمیں اخترمینگل کی تقریری کانوٹیفکیشن جاری کرے۔

عدالت نے 3 روز میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی تھی ۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن کا سیکرٹیریٹ سینیٹ میں قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بلوچ طلباء کیوں غیر محفوظ ہیں ، عدالت اس پر الگ سے آرڈر کرے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔

پاکستان

BNP

Islamabad High Court

AKHTAR MENGAL

BALOCH STUDENTS