Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کسان اتحاد دھرنا: مظاہرین کا آج وزیراعظم سے ملاقات کا امکان

مذاکرات نہ کیے توہم ریڈ زون میں ہوں گے، کسان اتحاد رہنماء
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2022 01:43pm
اسکرین گریب تصویر: ٹوئٹر
اسکرین گریب تصویر: ٹوئٹر

اسلام آباد میں مہنگی بجلی اور کھاد کے خلاف کسانوں کا احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے، کسان اتحاد نے آج تک مطالبات منظورکرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

کسان اتحاد کے رہنماء خالد بھاٹھ نے میڈیا سے میڈیا کرتے ہوئے گفتگو کہا کہ امید ہے آج ہمارے مطالبات منظورہوجائیں گے، مذاکرات نہ کیے گئے توہم ریڈ زون میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کچھ لوگ ہمارے خلاف پلان بنا رہے ہیں پیغام آیا ہے کہ قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی آئیں گے۔

خالد بھاٹھ نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات تو دوسری طرف ہمارے خلاف سازش کی جا رہی ہے، ہمارے وفاق سے الگ اور صوبائی حکومت سے الگ مطالبات ہیں۔

کسان اتحاد کے رہنماء خالد بھاٹھ نے بتایا کہ ہم بنی گالہ عمران خان سے ملنے جائیں گے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک واپس نہیں جائیں گے، جبکہ حکومت نے بروز پیرمطالبات منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، مطالبات نہ مانے گئے تو ”ڈی چوک“ کی جانب بڑھیں گے۔

تاحال ہونے والے مذاکرت کی ناکامی کے بعد مظاہرین کا آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔

اس قبل حکومت اور انتظامیہ نے متعدد بار مذاکرات کے ذریعے کسانوں کو قائل کرنے کی کوشش کی لیکن بات چیت کے تمام ادوار ابھی تک ناکام ہوئے ہیں۔

کسانوں نے کہا ہے کہ بجلی کے بِلوں میں شامل اضافی ٹیکس کو فی الفور ختم اور بلیک میں کھاد بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انتطامیہ کی جانب سے بلیو ایریا جناح ایونیو پر کسانوں کے دھرنے کے باعث فیصل ایونیو پر کنٹینر اور خاردار تاریں لگائے جانے کے علاوہ سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

پاکستان

اسلام آباد

electricity bills

Farmers Protest