Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

روٹی کی قیمت میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

آٹے کے سرکاری نرخوں پرعملدرآمد کا مطالبہ
شائع 03 اکتوبر 2022 10:34am
اسکرین گریب تصویر: یوٹیوب
اسکرین گریب تصویر: یوٹیوب

ملک میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قلت کے پیش نظر روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی۔

لاہورمیں روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حِنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے ازخود ہی روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کیا ہے، ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت 12 سے 15روپے اور نان کی قیمت 20 سے 25 روپے کردی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے سے نان اور روٹی مہنگی ہو رہی ہے، حکومت فلور ملز کو نہ مطلوبہ مقدار میں گندم دے رہی ہے اور نہ آٹے کے سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کرارہی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت گندم اور آٹے کے مقرر کردہ ریٹ پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام نظر آرہی ہے، جبکہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے۔

مزید کہا گیا ہے کہ فلو مِلز کو گندم فراہم کی جائے اور نان بائی ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات حل کیے جائیں۔

PMLN

punjab assembly

Punjab Govt