سعودی وزیرخارجہ کی امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب اورامریکا کے درمیان تعلقات کو مزید گہرے بنانے کے لئے تمام شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ ٹیلیفونک رابطہ کے دوران علاقائی، بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی شہزادہ فیصل سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں امریکا کی جانب سے لاکھوں یمنیوں کو ریلیف پہنچانے کے لیے اقوام متحدہ کی جنگ بندی میں توسیع کے لیے سعودی حمایت کا خیرمقدم کیا۔
ٹوئیٹ میں مزید بتایا دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو“مضبوط“ کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جو رواں برس ہی جولائی میں صدر جو بائیڈن کے جدہ کے دورے کے موقع پر ہوئے تھے۔
Comments are closed on this story.