Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصلہ کن ٹی 20: پاکستان کو شکست، انگلینڈ سیریز کا فاتح بن گیا

انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دی۔۔۔
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2022 11:24pm
تصویر بزریعہ پی سی بی
تصویر بزریعہ پی سی بی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا ساتواں اور فیصلہ کن ٹی 20 مقابلہ آج لاہور میں کھیلا گیا۔ سات میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اورفیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے مقابلے میں پاکستانی بیٹرز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142رنز بناسکے، شان مسعود 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلینڈ کی اننگز

 تصویر بزریعہ پی سی بی
تصویر بزریعہ پی سی بی

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم نے اچھا آغاز کیا، دونوں اوپنرز نے 39 رنز کی شراکت داری بنائی لیکن پھر ایلکس ہیلز 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلش ٹیم کو دوسرا نقصان فل سالٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 20 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ بین ڈکٹ 30 رنز پر پویلین لوٹے۔

101 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیوڈ ملان اور ہیری بروک نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 20 اوورز میں 209 رنز تک پہنچایا۔ملان 47 گیندوں پر 78 اور ہیری بروک 29 گیندوں پر 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ بولرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آج آرام دیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے چھ میچز ہو چکے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیت کر آج کے آخری میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 4 میچ کراچی میں ہوئے جبکہ لاہور میں شیڈول 3 میچز میں سے دو ہو چکے ہیں اور تیسرا آج کھیلا جارہا ہے۔

دوسری جانب کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر آخری میچ کے لئے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ایس پیز، ایس ڈی پی اوز سمیت 11 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات ہیں۔

پاکستان

England

lahore

t20 series

qaddafi stadium

pak vs eng

final match