Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی، تین سال بعد مقدمہ درج

معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس
شائع 30 ستمبر 2022 07:15pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

لاہور میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ تین سال بعد درج کر لیا گیا۔

لاہور کے تھانے سبزہ زار میں تین سال بعد مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کی مدعیت میں 4 نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کو عثمان،طلحہ،ثمر اخلاص، شفیع اور ایک نامعلوم ملزم نے راستے میں جاتے ہوئے زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم مقام پر جاکر نکاح نامے پر دستخط کرنے کا کہتے رہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ دستخط نہ کرنے پر ملزمان نے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لڑکی کو سبزہ زار کے علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جلد ملزمان گرفتار کرلیے جائیں گے۔

lahore

case registered

Rape Case

Unidentified