Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں، کارکنان تیاری کریں‘

اسحاق ڈار ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کریں گے
شائع 30 ستمبر 2022 06:06pm
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف ۔ فوٹو — فائل
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف ۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف پاکستان واپس آ رہے ہیں، لہٰذا کارکنان تیاری کریں۔

شرقپور شریف میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ عمران خان معافی خان بن چکا ہے، اب جلد عمران عوام سے بھی معافی مانگے گا، وہ ہر بات پر مکر جانے والا شخص ہے۔

رانا تنویر نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کو حکومت ملی حالات خراب تھے، اب کی بار اسحاق ڈار ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کریں گے، وہ کافی تجربہ کار ہیں اور چوتھی بار وزیر خزانہ بھی بن چکے ہیں۔

london

Nawaz Sharif

پاکستان

imran khan

political crisis

rana tanveer