Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم نے بارہ کہو منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ایسے منصوبے 2 سے ڈھائی ماہ میں مکمل ہوتے رہے ہیں
شائع 30 ستمبر 2022 01:12pm
تصویر اسکرین گریب
تصویر اسکرین گریب

بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہ منصوبے سےعوام کو ریلیف ملے گا، ماضی کی حکومت کوعوام کی تکلیف کا احساس نہیں تھا

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کا ٹھیکہ شفاف اندازمیں نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کو دیا ہے، جن سے منصوبے کو 4 ماہ میں مکمل کرنے کامعاہدہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم عظیم عوامی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں جسے 3ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے، بارہ کہوبائی پاس ساڑھے5 کلومیٹرکامنصوبہ ہے اور ایسے منصوبے 2 سے ڈھائی ماہ میں مکمل ہوتے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ منصوبے سےعوام کو ریلیف ملےگا، یہ عوامی خدمت ہے، ماضی کی حکومت کوعوام کی تکلیف کا احساس نہیں تھا، احساس ہوتا تومسائل حل ہوتے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

پاکستان