Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

’جھوٹ کا اختتام ہوا، سچ سامنے آگیا، اللہ نے لمبی آزمائش کے بعد سرخرو کیا‘

پاکستان میں آج تک کسی سیاسی لیڈر کا اتنا کڑا احتساب نہیں ہوا جتنا نوازشریف کا ہوا
شائع 29 ستمبر 2022 03:40pm
آج تک کسی سیاسی لیڈر کا اتنا کڑا احتساب نہیں ہوا، نائب صدر ن لیگ
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
آج تک کسی سیاسی لیڈر کا اتنا کڑا احتساب نہیں ہوا، نائب صدر ن لیگ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازکا کہنا ہے کہ جھوٹ کا اختتام ہوا، آج سچ سامنے آگیا، اللہ نے لمبی آزمائش کے بعد سرخرو کیا، آج تک کسی سیاسی لیڈر کا اتنا کڑا احتساب نہیں ہوا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے کے بعد اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس کیس میں سرخرو ہوئی، آزمائش لمبی تھی مگر اللہ تعالیٰ نے سرخروکیا، امجد پرویز اور دیگر وکلا کی بھی شکرگزار ہوں، آج سچ سامنے آگیا، سچ کبھی چھپ نہیں سکتا۔

مرایم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو6سے7سال آزمائش کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان میں آج تک کسی سیاسی لیڈر کا اتنا کڑا احتساب نہیں ہوا جتنا نوازشریف کا ہوا، نواز شریف نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کیا، کوئی سیاسی لیڈر اس انداز میں سرخرو نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ یہ قانونی مقدمہ نہیں،سزاکے لئے ٹریک سیٹ کیا گیا تھا، دوستوں نے مشورہ دیا تھا کہ آپ عدالت میں پیش نہ ہوں، نوازشریف نے کہاکہ میں مقدمات کا سامنا کروں گا، میں، میری بیٹی اور اہلخانہ پیش ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے مزید کہا کہ ایک شخص نے 30 سال سیاست نواز شریف کے خلاف کی، آج میں اس شخص کا چہرہ دیکھنا چاہتی ہوں، عمران خان اقتدار میں بیساکھیوں کے سہارے آیا اور وہ ناکام اور جھوٹا ثابت ہوگیا، اللہ تعالیٰ نے آپ کو سازشی ثابت کردیا ہے۔

مریم نواز نے سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیولیک پر جےآئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پانامہ پر روزانہ کی بنیاد پر جے آئی ٹی بنائی گئی، اس طرح اس پر بھی بنائی جائے، عمران خان سب کچھ کرتے رہے، وزیراعظم ہاؤس میں سازشی منصوبے بناتےرہے، قائدین اور سب بیٹھ کر تماشا دیکھتے رہے، عمران خان کوجھوٹے الزامات کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار جس وزیراعظم کے جہاز میں گئے تھے، اسی میں واپس آئے، جس نے الزام لگایا تھا، ان کے ہی صدر نے اسحاق ڈار سے حلف لیا۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ہٹانے والا سازشی آج دور بیٹھا ہے، نواز شریف کو فاؤل پلے کرکے باہر کیا گیا، سازشی ذہن کا انسان فارن فنڈڈ ہے، ڈالر لے کر وہ ملکی سلامتی سے کھیلتے رہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں ناکامی پر ڈراما رچایا گیا، انہوں نے کہا کہ امریکا کا نام نہیں لینا، ہم نے صرف کھیلنا ہے، انہوں نے کہا کہ منٹس آف میٹنگ پر میں خود کھیل لوں گا، کیا قومی سلامتی کی میٹنگ کھیل ہے؟ انہوں نے قومی سلامتی کو قذافی اسٹیڈیم سمجھ رکھا ہے، کہتےہیں امریکا کانام نہیں لینا، صرف اس پر کھیلنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کی خاطر آرٹی ایس بٹھایا اور ملک کو غیرمستحکم کیا، آئی ایم ایف ڈیل کے خلاف سازش کی اور ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا، پاکستان کو قرض نہ ملتا تو ملک کا دیوالیہ ہوجاتا۔

مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کے حلف کی خلاف ورزی کی، انہوں نے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا، آپ کے رہنما نے اداروں میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی، بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ جوبات نہ مانے اسے غدارقرار دیدو، یہ عوام کو بغاوت پر اکساتے رہے، کہتےہ یں ہمارے خلاف سازش ہوگئی، سازش کی بنیاد پر لوگوں کو میر جعفر، میرصادق قرار دیا، یہ سیاست کے لئے مذہب کو استعمال کرتے رہے، یہ ہیں کون جن کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

Captain Safdar

imran khan

Islamabad High Court

Avenfield Case