Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف اور اسحاق ڈار کی تقاریر نشر کرنے پر ڈی جی آپریشنز پیمرا طلب

عدالت نے پیمرا کے وکلا کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا
شائع 29 ستمبر 2022 12:38pm
پیمرا اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین پر عمل کیوں نہیں کر رہا؟لاہور ہائیکورٹ
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پیمرا اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین پر عمل کیوں نہیں کر رہا؟لاہور ہائیکورٹ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تقاریر نشر کرنے پر ڈی جی آپریشز پیمرا کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے نواز شریف اور اسحاق ڈار کی ٹی وی پر نیوز کانفرنس اور تقاریر نشر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 17 اپریل 2019 کو نواز شریف اور اسحاق ڈار پر پابندی لگائی گئی اور یکم اکتوبر 2020 کو پیمرا نے حکم جاری کیا کہ اشتہاری ملزم کی تقریر نہیں چلے گی،اشتہاری ملزم نواز شریف کی تقریر نشر کی گئی جو کہ پیمرا کی اپنے احکامات کی خلاف ورزی ہے، تمام ٹی وی چینلز کو پابند کیا جائے کہ پیمرا کی ہدایت پر سختی سے عمل کریں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیمرا کو حکم دے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کرے۔

عدالت نے پیمرا کے وکلا کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے پیمرا کے ڈی جی آپریشنزکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ پیمرا اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین پر عمل کیوں نہیں کر رہا؟

PMLN

Nawaz Sharif

Ishaq Dar

Speach

Lahore High Court

Media