Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب شاداب خان نے دنیا کے بہترین امپائر علیم ڈار کو غلط ثابت کیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچویں ٹی 20 میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی
شائع 29 ستمبر 2022 09:47am
پاکستان نے یہ میچ 6 رنز سے جیت کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پاکستان نے یہ میچ 6 رنز سے جیت کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

گزشتہ روز لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں ٹی 20 میچ میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی، شاداب خان کی اپیل پرکان نہ دھرنے والے مایہ نازامپائرعلیم خان کے خلاف گرین شرٹس نے مقدمہ تھرڈ امپائرکے سامنے رکھ دیا۔

سات میچزپرمشتمل اس سیریزکے 5ویں میچ میں انگلینڈ کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ملی، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ذمہ داری کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے 46 گیندوں پر 63 رنز کی شانداراننگزکھیلی۔ لیکن پھرکوئی ٹک نہ سکا اورانگلش بالرزکی شارٹ بالز پرپاکستان کی ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی چلی گئی۔

مقررہ 20 اوورزپورے نہ کھیلتے ہوئے 19 ویں اوورمیں ڈھیر ہونے کے بعد گرین شرٹس نے145 رنزکا ہدف دیا تو اس چھوٹے اسکور کے دفاع کی ذمہ داری بالرز کے کندھوں پرآ ٹھہری۔

انگلش ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کرتے ہوئے 31 رنز پر 3 وکٹوں کے بعد انگلینڈ کے بلے بازوں نے کچھ مزاحمت کی لیکن 51کے اسکور پرشاداب نے ہیری بروک کو گیند کروائی جو ان کے پیڈ پرلگی۔

شاداب نے آؤٹ کی اپیل کی لیکن جب علیم ڈار نے ہیری بروک کوآؤٹ قرار نہ دیا تو کپتان بابراعظم نے تھرڈ امپائرسے ریویو لینے کی درخواست کی جس کے نتیجے میں پاکستان کو اہم کامیابی حاصل ہوئی۔

تھرڈ امپائرنے ہیری بروک آؤٹ کو پویلین واپس بھیجنے کا فیصلہ دیا اور یوں شاداب نے دنیا کے بہترین امپائرمانے جانے والے علیم ڈار کو غلط ثابت کردیا۔

علیم ڈار کی انگلی اٹھتے ہی شائقین کا جوش وخروش دیکھنے لائق تھا، سوشل میڈیا صارفین نے بھی صورتحال سے محظوظ ہوتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے لیکن یہ سبھی کا ماننا تھا کہ علیم ڈار انتہائی شفاف ریکارڈ رکھتے ہیں۔

ایک صارف نے تو لکھ ڈالاکہ انہیں یاد نہیں کہ علیم خان کا فیصلہ آخری بار کب غلط ثابت ہوا تھا۔

131 رنز پر 7وکٹیں گرنے کے بعد انگلینڈ کو 6 گیندوں پر 15رنزدرکار تھے جب کپتان بابراعظم نے ڈیبیو کرنے والے عامرجمال سے آخری اوورکروایا جنہوں نے اپنی سلیکشن درست ثابت کی۔

اسٹرائیک پرمعین علی تھے جو اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں،انگلش کپتان نے جیت کے لیے سر توڑ کوشش کی چھکے اور چوکے بھی لگائے لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو جیت نہ دلواسکے اور یوں ان کی 37 گیندوں پر 51رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

پاکستان نے یہ میچ 6رنز سے جیت کر سیریز میں 2-3کی برتری حاصل کرلی ہے۔

cricket

پاکستان

England

lahore

t20 series

aleem dar

shadab khan

pak vs eng

aamer jamal