Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارے قرضے امداد میں تبدیل کر دیے جائیں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو

انہوں نے کہا سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے
شائع 29 ستمبر 2022 09:36am

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری کو تجویزدی ہے کہ پاکستان کے قرضے امداد میں تبدیل کردیے جائیں۔

رواں برس جولائی سے شروع ہونے والی شدید بارشوں نے ملک میں بے پنا تباہی مچائی، جس سے کروڑں افراد متاثر ہوئے ہیں ساتھ ہی ملک کا انفرا اسٹکچر بھی تباہ ہوا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تجویرپیش کی کہ پاکستان کے قرضے امداد میں تبدیل کردیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے ہم جتنا بھی کریں ناکافی ہے، سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے،

انہوں نے کہا کہ اس وقت الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہماری خارجہ پالیسی اور معشیت کو نقصان پہنچایا ہے، شکرہے اب درست سمت میں چل رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 6 ماہ میں کسی بھی ملک سے پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، سیلاب کےعلاوہ امریکا کے ساتھ ہمارا ایجنڈا تعلقات کی بہتری تھا۔

انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا دورہ کامیاب رہا اورہمیں جتنی بھی مدد ملی اس پر ہم دنیا کے شکر گزار ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان کے لینس سے الگ ہوکرامریکا کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں اور معاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں

سیلاب سے پیدا ہونے والی تباہ کاریوں سے متعلق وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے۔

پاکستان

Washington

Bilawal Bhutto Zardari

USA