Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلینڈ کی پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کرانے کی پیشکش

بورڈ بھارتی ٹیم کی پاکستان میں میزبانی کرنے کا خواہشمند ہے: پی سی بی
شائع 27 ستمبر 2022 08:41pm
کثیر تعداد میچز دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم آئے گی۔ فوٹو — فائل
کثیر تعداد میچز دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم آئے گی۔ فوٹو — فائل
فوٹو — آئی سی سی
فوٹو — آئی سی سی

انگلینڈ نے اپنی سر زمین پر پاکستان بھارت ٹیسٹ سیریز کرانے کی پیشکش کردی۔

برطانوی جریدے کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے رابطہ کیا ہے۔

انگلش بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے افراد برطانیہ میں مقیم ہیں جس کی وجہ سے تماشائیوں کی کثیر تعداد میچز دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم آئے گی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق انگلش بورڈ نے غیر رسمی آفر دی ہے لیکن بورڈ بھارتی ٹیم کی پاکستان میں میزبانی کرنے کا خواہشمند ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری بار ٹیسٹ سیریز 2007 میں ہوئی تھی۔

PCB

test series

ECB

BCCI

India vs Pakistan