Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا شاداب اور نسیم لاہور میں ہونے والے بقیہ میچز کھیلیں گے؟

شاداب کراچی میں کھیلے گئے 4 اور نسیم 3 میچز کے لئے ٹیم میں شامل نہیں تھے
شائع 27 ستمبر 2022 02:27pm
نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ٹیم کا حصہ تھے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ٹیم کا حصہ تھے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ پاک انگلینڈ سیریز کے لاہور میں شیڈول میچز میں ان ایکشن ہوں گے۔

نسیم شاہ اور شاداب خان کراچی میں کھیلے گئے 4 میچز کے لئے ٹیم میں شامل نہیں تھے اور انہیں آرام دینے کی غرض سے دیگر کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تھا تاہم لاہور میں شیڈول میچز کے لئے وہ دستیاب ہوں گے ۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ٹیم کا حصہ تھے البتہ باقی 3میچز میں ان کو آرام دیا گیا جبکہ شاداب خان نے مکمل آرام کیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری 7میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا مرحلہ کراچی میں کھیلا گیا ۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 4 میچز میں سے 2 میں انگلینڈ اور 2 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ، جس کے بعد سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا مرحلہ 28 ستمبر (کل )سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا، سیریز کا چھٹا میچ 30 ستمبر جبکہ ساتواں اور آخری میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ انگلینڈنے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میں 6وکٹوں اور تیسرے ٹی 20 میں 63رنز سے شکست دی تھی جبکہ گرین شرٹس نے انگلش ٹیم کو دوسرے ٹی 20 میں 10وکٹوں اور چوتھے ٹی 20 میں 3رنز سے ہرایا تھا۔

cricket

پاکستان

England

t20 series

Lahore High Court

shadab khan

Naseem shah

qaddafi stadium

PakvsEng T20