Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل کو حراستی کیمپ سے تشبیہ دے دی

قومی انسانی حقوق کمیشن کو اڈیالہ جیل میں تشدد کے معاملے کی تحقیقات کا حکم
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2022 10:53am
خفیہ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کو حراستی کیمپ بنادیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
خفیہ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کو حراستی کیمپ بنادیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل کو حراستی کیمپ سے تشبیہ دے دی ، عدالت نے قومی انسانی حقوق کمیشن کواڈیالہ جیل میں تشدد کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں پر تشدد سےمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ قیدی کی جانب سے دائر درخواست میں لگائے گئے الزامات بادی النظر میں بے بنیاد نہیں ہیں، خفیہ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کو قانون کے مطابق چلانے کے بجائے حراستی کیمپ بنا دیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے غیرانسانی سلوک کیا جاتا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوتی ہیں۔

حکم نامے میں اسلام آبادہائیکورٹ نے قومی انسانی حقوق کمیشن کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کا حکم دیا۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ قومی انسانی حقوق کمیشن کےممبرپنجاب رپورٹ جلد سےجلد عدالت میں جمع کرائیں۔

rawalpindi

investigation

Islamabad High Court

adiala jail

Concentration camp